ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اپوزیشن ڈرا ہوا ہے، لوگوں کو ڈرانے میں مصروف ہے: مودی

اپوزیشن ڈرا ہوا ہے، لوگوں کو ڈرانے میں مصروف ہے: مودی

Fri, 12 Apr 2019 01:36:07  SO Admin   S.O. News Service

بھاگلپور:11 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس قیادت اپوزیشن پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کو ڈر ہے کہ اقتدار میں مودی کی واپسی سے بدعنوانی اور نسل پرستی کی ’ دکانیں ‘ بند ہو جائیں گی۔ بہار کے بھاگلپور ضلع میں منعقد ریلی میں خطاب کے آغاز کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آپ نے اپنے اس پردھا ن سیوک کو گزشتہ پانچ سال جس کی خدمت کا موقع دیا ہے، اس نے ناممکن کو بھی ممکن بنا دیا ہے۔ انہوں نے غریبوں کے لئے پکا مکان، رسوئی گیس کنکشن اور صحت انشورنس کے لئے آیوشمان منصوبہ کا بھی ذکر کیا۔حزب اختلاف کی تنقید کرتے ہوئے مودی نے سوال کیا کہ لیڈروں کو اپنے صحن تک’ چکاچک ‘ سڑکیں پہنچاتے آپ نے دیکھا ہے؟ بہار کے گاؤں گاؤں تک سڑکیں پہنچانے کا بیڑا آپ کے اس’ چوکیدار‘ نے اٹھایا ہے۔ اپوزیشن پر ڈرے ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی جب پھر آئے گا تو ان کی بدعنوانی کی دکانیں مکمل طور بند ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے ٹھکانوں کا پتہ لگا لیں گے۔ پاکستان سے پیسہ لینے والوں کو جیل میں ڈالیں گے۔ وہیں کانگریس اور اس کے ساتھی کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی زبان بولنے والوں سے دہشت گردی ختم کرنے پر بات کی جائے گی۔ دراصل یہ ڈرے ہوئے ہیں اور ملک کو ڈرا رہے ہیں۔ 


Share: